پاکستانی خبریںعالمی خبریں

شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا ہے،مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں،نواز شریف

پاکستان درست سمت میں گامزن ہے، سب کو کردار ادا کرنا ہوگا: نواز شریف

خلیج اردو
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک اس وقت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور ہر کام میرٹ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا ہے”۔ انہوں نے پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں اور کوئی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں”۔

نواز شریف نے کہا کہ لاہور کی بحالی کے لیے کئی منصوبے جاری ہیں اور شہر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا، "میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں”۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button