
خلیج اردو
31 اکتوبر 2020
اسلام آباد: ترکی میں آئے شدید زلزلے کی تباہکاریوں پر پاکتسان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ترکی کو ہر قسم کی امداد کی پیشکش کی ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ترک صدر اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کی مغرفت کیلئے دعا کی ہے۔
My condolences to President Erdogan & the people of Turkey on the loss of precious lives in Izmir earthquake. We stand with the Turkish nation, offering every help we can give. We can never forget the way Turkey stood with us when the devastating earthquake hit Pak & AJK in 2005
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2020
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترکی کے شہر ازمیر میں پیش آئے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری پاکستانی قوم رنجیدہ ہے۔ ہم نہیں بھولے کہ جب 2005 میں پاکستان میں زلزلہ آیا تو ترکی نے پاکستان کے ساتھ کس طرح یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دو بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترکی کے ایجنسی برائے انسداد قدرتی آفات کا کہنا ہے کہ ازمیر میں زلزلے سے 20 عمارتیں گریں ہیں جن سے 26 لاشیں نکالیں گئیں ہیں اور 800 افراد زخمی ہیں جبکہ بحالی کا آپریشن جاری ہے