
خلیج اردو
نئی دہلی، 29 اکتوبر 2025
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے 2100 سے زائد ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ ان یاتریوں کا پاکستان میں قیام 4 سے 13 نومبر تک جاری رہے گا۔
ہائی کمیشن نے کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کے قیام اور تقریبات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان نے مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے اپنے عزم کو بھی دہرایا۔
https://twitter.com/PakinIndia/status/1983443188041085025
پاکستان کی جانب سے یاتریوں کے لیے کیے گئے اقدامات بین المذاہب تعلقات اور مذہبی اقدار کے احترام کی عملی عکاسی ہیں۔







