پاکستانی خبریں

پاکستان سے انسانی اعضاء چین میں فروخت کرنے والا بین القوامی گروہ گرفتار

(خلیج اردو ) پاکستان سے انسانی اعضاء چین میں فروخت کرنے والا بین القوامی گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

یہ کاروائی لاہور میں کی گئی ہے جس میں ایف آئی اے نے ایک ایسے گروہ پر ہاتھ ڈالا ہے جو پاکستان میں لوگوں کو پیسے دے کر چین انسانی اعضاء کی پیوندکاری پر مجبور کرنے والے گروہ کو لاہور پاسپورٹ آفس کے نزدیک سے ریڈ مار کر گرفتار کیا گیا ہے ۔

یہ گروہ انسانی اعضاء گردے کی قیمت چار لاکھ روپے دیتے جس کو نکالنے کے لئے چین جانا ہوتا تھا ۔ایف آئی اے ایک اعلی آفسر نے بتایا ہے کہ یہ گروہ 30 کے قریب لوگوں کو چین اعضاء نکالنے کے لئے بھیج چکے ہیں ۔

گرفتار ہونے والے افراد میں زیادہ کا تعلق اوکاڑہ سے بتایا گیا ہے جن میں عبداللطیف، محمد حنیف، عبدالغفار،حق نواز ،عبدلجبار، محمد ذلفقاراور رفاقت علی شامل ہے ۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایسے گروہ موجود ہیں جو لوگوں کی غربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انکو جسم کے اعضاء بیچنے پر مجبور کرتے ہیں ۔ مگر یہ گروہ اپنی نوعیت کا پہلا گروپ ہے جو پاکستان سے لوگوں کو اعضاء نکالنے کے لئے چین لے جاتے اور وہاں چین کے ڈاکٹروں سے پیوند کاری کرتے ہیں ۔

گزشتہ سال پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک گروہ گرفتار کیا گیا تھا جو گردوں کی پیوند کاری آزاد کشمیر میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں کرتے تھے ۔ اس گروہ میں سرکاری اسپتال کے نرس کو بھی ملوث پایا گیا تھا ۔ایسی طرح نوشہرہ میں بھی ایک گروہ کو انسانی اعضاء فروخت کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

انسانی اعضاء کو پیسے دے کر نکالنا قانونی جرم ہے اور ایسے لوگوں کی سدباب کے لئے سیکورٹی ادارے اپنا کام سرانجام دیتے آرہے ہیں ۔
Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button