متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں زیبرا کراسنگ استعمال نہ کرنے پر 48 ہزار پیدل چلنے والے افراد جرمانہ

(خلیج اردو ) ابوظہبی غیر قانونی طریقے سے سڑک پار کرنے پر 48 ہزار افراد جرمانہ کردیئے گئے ۔ان افراد کو زیبرا استعمال نہ کرتے ہوئے سڑک پار کرنے پر جرمانہ کیا گیا ۔
ابوظہبی میں زیبرا کراسنگ کے بغیر سڑک پار کرنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے جس پر 4 سو درہم جرمانہ عائد ہے اور سڑک کراس کرتے زیبرا کراسنگ استعمال نہ کرنے پر یہ جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔

ابوظہبی میں غیر محتاط طریقے سے سڑک کراس کرنے کی وجہ سے روزانہ حادثات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ پیدل چلنے والے افراد کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پیدل چلنے والوں افراد کے لئے بنائے گئے پل ٹنل، زیبرا کراس اور ٹریفک لائٹس کا استعمال یقینی بنائے ۔

سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو مختلف جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے جو لوگوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھتے ہیں ۔ پولیس کے مطابق جن لوگوں کو غیر متعین جگہوں پر سڑک کراس کرتے پایا جاتا ہے انکو جرمانہ کیا جاتا ہے کیونکہ وہ نہ صرف اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی مسائل کا سبب بنتے ہیں ۔

ٹریفک انتظامیہ نے لوگوں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ سڑک کراس کرتے ہوئے موبائل فون کا استعمال نہ کریں جس سے حادثات رونما ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیوروں کو بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ پیدل چلنے والے افراد کو راستہ نہ دینے پر انکو بھی 5 سو درہم تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے ۔گزشتہ سال ابوظہبی حکومت نے پیدل چلنے والوں پر نظر رکھتے کے لئے سمارٹ ریڈارز لگائے گئے تھے جن کا مقصد لوگوں کو محفوظ بنانا تھا ۔

ابوظہبی میں سمارٹ ریڈارز کے لگانے سے سڑک کراس کرتے غیر محتاط رویہ اختیار کرنے والوں میں کمی واقع ہوئی تھی اور اب اس نئے ہدایت نامے سے ان افراد کی تعداد میں مزید کمی کی توقع کی جارہی ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button