متحدہ عرب امارات

دبئی کے خودکار میڈیکل ویزا سنٹر ابتک 15 ہزار 89 تارکین وطن کے لیے خدمات سر انجام دے چکا ہے۔ جانیے یہ مرکز کیسے کام کرتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

دئی ہیلتھ ارتھاٹی کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہیلتھ فٹنس سرٹیفکیٹ سے متعلق مکمل طور پر خودکار مرکز نے فروری میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک 1 ہزار 589 رہائشیوں کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں۔

سٹی واک میں اسمارٹ سیلم سنٹر نام سے قائم یہ مرکز مصنوعی ذہانت کے زیر انتظام ہے۔ جو 30 منٹ سے کم عرصے میں میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیشن کے عمل کو مکمل کرتا ہے۔

یہ ٹیسٹ میں محدود انسانی مداخلت کی ضرورت ہے اور اس کی لاگت 752 درہم ہے ۔ اور اس کے پہلے مرحلے میں ، وی آئی پیز ، سرمایہ کاروں اور سنہری رہائشی ویزا رکھنے والوں سروس دی جا رہی ہے۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ "یہ سنٹر مستقبل کی ڈیجیٹل ٹکنالوجی، جدید طبی آلات اور سرکاری محکموں میں مربوط سسٹم سے آراستہ ہے تاکہ صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات فراہم کی جا سکیں”۔

"یہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دبئی کے اشتراک کے ساتھ اہل افرادکے لئے رہائشی ویزے پر سٹیمپ لگانے کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے”۔

میڈیکل فٹنس سروسز ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر مائیسہ البستانی نے کہا کہ حکام مزید خودکار مراکز کھولنے کے "مواقعوں سے متعلق غور” کر رہے ہیں۔

یہ مرکز کیسے کام کرتا ہے؟

یہ مرکز مصنوعی زہانت کے آلات کے استعمال سے بلڈ پریشر، قد، وزن، اور جسم کا درجہ حرارت جیسے اعداد وشمار لیتا ہے۔ یہ مرکز میڈٰیکل ہسٹری دیکھتا ہے اور معلومات کا تجزیہ کرتا ہے اور ڈاکٹر کے لیے خطرات کی نشادہی کر دیتا ہے۔  اور پھر رزلٹ سیلم سنٹر کو بھیج دیتا ہے۔

اس مرکز میں کسمٹر سروس کے لیے چار ربوٹ ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button