(خلیج اردو ) ابوظہبی پولیس نے نئے ٹریفک جرمانوں اور گاڑی ضبط کرنے کے قوانین کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ابوظہبی میں زیادہ سپیڈ سے گاڑی چلانے کی وجہ سے حادثہ پر کم از کم جرمانہ 5 ہزار درہم مقرر کیا گیا ہے ۔
جو گاڑی پولیس کی گاڑی سے ٹکرائے گئی یا غیر قانونی ریس میں حصہ لیتی ہے یا پھر گاڑی کا ممبر پلیٹ لیگل نہیں ہے تو اسکو کم از کم 50 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا ۔
جو گاڑی زیادہ سپیڈ کی وجہ سے ایکسیڈنٹ کرتی ہے یا سڑک پر غیر محتاط انداز سے چلائی جاتی ہے یا گاڑی کو بمپر تو بمپر چلایا جاتا ہو یا پھر پیدل افراد کو راستہ نہ دیتے ہوئے ہائی جائے اس پت 5 ہزار درہم جرمانہ عائد ہوگا ۔
جس گاڑی میں 19 سال سے کم عمر کے بچے آگے سیٹ پر بٹھائے جائے انکو بھی 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ 7 ہزار سے زیادہ جرمانے پوری طرح ادا کرنے ہونگے جبکہ جو گاڑی تین مہینوں سے زیادہ پولیس کے پاس کھڑی رہے گی تو اس کو نیلام کردیا جائے گا ۔
ابوظہبی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ نئے قوانین متحدہ عرب امارات میں شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے کئے بنائے گئے ہیں ۔
Source: Gulf News







