خلیج اردو آن لائن:
پاکستان میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے جمعرات کے روز وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے فی الحال کوویڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی سفارت خانے سے تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔
سفارت خانے کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا "اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان سے یو اے ای کے سفر کے لیے کوویڈ ویکسین سرٹیفکیٹ کی فل وقت سفارت خانے سے تصدیق ضرورت نہیں ہے”۔
The Embassy of the United Arab Emirates in Islamabad, would like to clarify that the attestation of vaccination certificate of Covid-19 from the Embassy is not considered currently a requirement for travel to the UAE https://t.co/I3tfvvNmEP
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) July 15, 2021
تاہم، فل حال سفارت کاروں، یو اے ای کے شہریوں اور گولڈن ویزوں کے حامل افراد کو پاکستان سے یو اے ای جانے کی اجازت ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے یو اے ای کے سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی حکام کو جاری کیے گئے ایک سرکلر میں بتایا تھا کہ کہ اگلے مہینے سے پاکستان سے یو اےا ی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ یو اے ای کے سفارت خانے کی جانب سے اور پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے تصدیق شدہ کوویڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھیں۔ سرکلر میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ قواعد اطلاق عام مسافروں کے علاوہ سفارت کاروں اور دیگر عہدیداروں پر بھی ہوگا۔
سرکلر میں واضح کیا گیا تھا کہ اس پابندی کا اطلاق یکم اگست 2021 سے ہوگا۔ مزید برآں، اسی سرکلر میں یو اے ای کے سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی دفتر خارجہ سے کہا گیا تھا کہ وہ نئی سفری شرائط سے متعلق دیگر وزارتوں، سفارت کاروں اور عام عوام کو آگاہ کر دے۔
مزید برآں، دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے بھی تصدیق کی جاچکی ہے کہ یہ سرکلر یو اے ای ایمبیسی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
جبکہ متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان عام مسافروں کے لیے پروازیں تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔
Source: Khaleej Times







