پاکستانی خبریں

چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

خلیج اردو
چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو قومی سلامتی، دفاعی استحکام اور ادارہ جاتی مضبوطی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت میں مسلح افواج نے نظم و ضبط، اسٹریٹجک سوچ اور قومی مفادات کے تحفظ کو ترجیح دی، جس سے داخلی و خارجی محاذ پر پاکستان کا مؤقف مضبوط ہوا۔

عوام کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارت کو مؤثر اور فیصلہ کن جواب دے کر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام کے مطابق اس کامیاب حکمت عملی نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ پوری قوم کے حوصلے بھی بلند کیے۔

عوامی ردعمل میں یہ بھی کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملٹری سفارتکاری کے باعث پاکستان کی اہمیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اور دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص مزید مضبوط ہوا۔ خیبرپختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ عالمی قیادت، بشمول صدر ٹرمپ، بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شخصیت اور قیادت سے متاثر نظر آتی ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button