پاکستانی خبریںسپورٹس

پاک بھارت کرکٹ میں کوئی برائی نہیں لیکن فیصلہ حکومتوں نے کرنا ہے،نجم سیٹھی

خلیج اردو

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچوں سے متعلق فیصلے بورڈ سے زیادہ حکومتوں پر منحصر ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات ہی کرکٹ کا فیصلہ کرتے ہیں تاہم بھارت سے کرکٹ کھیلنے میں کوئی قباحت نہیں۔

 

نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کا فیصلہ حکومتی سطح پر ہی ہوتا ہے، اگر حکومت نے کہا کہ نہ جاؤ، تو نہیں جائیں گے۔ بولے ایشیا کپ کے معاملہ پر اے سی سی میں دیکھیں گے کہ صورت حال کیا ہے لیکن ہم نے ایسا فیصلہ کرنا ہے کہ خود بھی تنہا نہ رہیں۔

 

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں مسٹر سیٹھی نے کہا کہ مکی آرتھر نے ماضی میں کوچ کی حیثیت سے بہت اچھا کام کیا تھا۔ اس لئے ہم انہیں ہیڈ کوچ مقرر کرنا چاہتے ہیں اور ان سے رابطہ بھی کیا ہے۔ اس نے ہم سے ایک ہفتے مانگا ہے، آٹھ دس دن میں طے ہو گا کہ کوچنگ اسٹاف میں کون ہو گا ۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جونیئر لیگ کے معاملے پر نظرثانی کریں گےتاہم ویمن لیگ کا آئیڈیا اچھا ہے ۔

 

Source: Down.com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button