پاکستانی خبریں

اوگرا کی سمری مسترد، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا کی سمری پر عمل نہیں کیا جارہا۔

 

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔۔۔ پیٹرول کی قیمت 224روپے 80پیسے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 235روپے30پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 191روپے83پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پر عمل درآمد نہیں کر کر سکتے

حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31اکتوبر  تک برقرار رہیں گی۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button