پاکستانی خبریں

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

خلیج اردو
اسلام آباد: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان پشاور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس وقار سیٹھ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ وائرس کی تشخیص کے بعد وہ گزشتہ دس روز سے اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ جمعہ کے روز دن ڈھائی بجے کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button