
خلیج اردو ویب ڈیسک
درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب میں اضافے کے بعد پیر کو روپیہ امارات درہم کے مقابلے میں 45.85 اور ڈالر کے مقابلے میں 168.3 کی مجموعی سطح پر گر گیا۔
اس سے پہلے درہم کے مقابلے میں روپیے کا کم ترین ریٹ 29 مارچ کوہوا تھا جب اس نے درہم کے مقابلے 45.82 یکی حد کو چھوا ۔اور ڈالر 168.15 کو چھو لیا۔ رواں سال روپیہ اب تک آٹھ فیصد کمزور ہوچکا ہے ، جو اس سال ایشین کرنسیوں میں سب سے کم ترین ہے۔
کراچی میں پاکستان کویت انویسٹمنٹ ریسرچ سربراہ سمیع اللہ طارق نے کہا ، "جب معیشت کھل رہی ہے تو ، درآمدات بڑھتے ہی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔”
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں جون 2020 میں پاکستان کی درآمدات 30 فیصد اضافے سے 3.7 بلین ڈالر ہوگئیں۔
فیچ سولیوشنز نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ 2020 میں گرین بیک کے مقابلہ میں روپیہ اوسطا 163 یا 44.4 بمقابلہ درہم ہوگا ، کیونکہ جی 20 اور ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے قرضوں کی ادائیگی پر دباؤ کم ہوجائے گا۔ اس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2021 میں روپیہ اوسطا 171.15 بمقابلہ ڈالر اور 46.6 بمقابلہ درہم ہوگا۔
بشکریہ:خلیج ٹائمز






