پاکستانی خبریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

خلیج اردو
20 ستمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔

اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم خان اقوام عالم بالخصوص افغانستان کو درپیش اہم عالمی اور سیاسی چیلنجز پر بات کریں گے۔

خبررساں ادارے اے پی پی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ عمران خان بھارتی کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، افغانستان کی تعمیر نو اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گفتگو کرے گا۔

وزیر اعظم بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کریں گے۔اور کرونا وائرس جس سے ترقی پزیر ممالک کی ترقی پر اثر پڑا ہے ، کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

دوسری طرف پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ نیویار پہنچے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ خارجہ امور کے کونسل سمیت نیویار میں مختلف فورم میں شرکت کریں گے اور اظہار خیال کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button