متحدہ عرب امارات

دبئی: ڈکیتی کی اطلاع دینے والے باشندے پر جوئے کا الزام عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ایک سیلز مین نے اپنے اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی واردات  کی رپورٹ کروانے کے لیے پولیس کو بلایا لیکن پولیس نے اسی پر جوئے کا اڈاہ چلانے کا الزام عائد کر دیا۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کےریکارڈ کے مطابق 23 سالہ تارک وطن نے مئی میں پولیس کو اطلاع دی کہ اسے لوٹ لیا گیا ہے۔ جب پولیس اس کے اپارٹمنٹ پر گئی تو پولیس کو وہاں نقدی، تاش اور کریڈٹ کارڈ ملے۔

ایک پولیس اہلکار نے اپنے بیان میں بتایا کہ "مدعاعلیہ نے اپنی رہائش گاہ پر چوری کے حوالے سے رپورٹ کیا۔ جب میں اس کی رہائش گاہ پر پہنچا تو مدعاعلیہ ایک خاتون کے ساتھ وہاں موجود تھا۔ اس خاتون نے اس مدعاعلیہ کے بیان کا ترجمعہ کیا کیوں وہ صرف چینی بول سکتا تھا۔ اس نے ہمیں بتایا کہ ڈکیتی اس وقت ہوئی جب وہ اس کے کچھ دوست تاش اور جوا کھیل رہے تھے”۔

مدعاعلیہ نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ جب وہ تاش کھیل رہے تھے تو 7 افراد پر مشتمل ایک گروہ ان کے اپارٹمنٹ میں گھس آیا اور 20 ہزار درہم لے کر فرار ہوگیا۔ مدعاعلیہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس اسے سر میں چوٹ لگی۔

تاہم، جب پولیس نے مدعاعلیہ کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی تو اس میں سے 18 کریڈٹ کارڈ، تاش کے پانچ ڈبے اور جوئے کے لیے کچھ اور ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔

جس کے بعد مدعاعلیہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر جوئے کا اڈاہ چلانےکا الزام عائد کیا۔ تاہم، وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ جوئے کا اڈاہ ایسی جگہ ہوتی جہاں ہر قسم کے کسٹمرز کو آنے کی اجازت ہو۔ تاہم اس کا موکل اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ تھا۔

جس کے بعد ابتدائی عدالت نے مدعاعلیہ کو جوئے سرگرمیاں میں سہولت کار کا انجام دینے کے الزام سے بری قرار دے دیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button