پاکستانی خبریں

بلوچستان میں قیام امن کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ کوئٹہ

خلیج اردو
کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں قیام امن کے مشن کے تحت ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ بلوچستان، قائم مقام گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کریں گے۔ اس جرگے میں گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ساتھ وفاقی و صوبائی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

جرگے میں بلوچستان کی موجودہ امن و امان کی صورتحال سمیت مجموعی سیاسی و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ قبائلی و سیاسی عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button