پاکستانی خبریں

وزیرِ اعظم کی زیر صدارت پی آئی اے نجکاری پر جائزہ اجلاس، شفافیت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعظم کو نیلامی کے طریقہ کار، مدت اور شرائط سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری مجوزہ معینہ مدت میں ہر صورت مکمل کی جائے اور اس پورے عمل میں شفافیت کو کلیدی اہمیت حاصل ہو۔ وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ نیلامی کے مراحل عوام کے سامنے براہ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کیے جائیں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کیلئے روڈ شوز منعقد کیے جائیں اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انوسٹر آؤٹ ریچ کے لئے کنسلٹنٹ کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس پر مکمل عملدرآمد جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button