پاکستانی خبریں

نواز شریف کو عدالت سے ضمانت نہیں ملی تو گرفتار کریں گے ۔ نگران وزیر داخلہ کے بیان پر ن لیگ سیخ پا ہوگئی

خلیج اردو

اسلام آباد: گذشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سرفرازبگٹی نے کہا تھا کہ نواز شریف کو عدالت سے ضمانت نہیں ملی تو گرفتار کریں گے۔  کسی پروٹوکول کا انتظام نہیں کیا گیا، ایئرپورٹ حساس علاقہ ہے وہاں ویسے بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہوتی۔

 

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جواب دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کے بیان کو  حد سے تجاوز قرار دیا۔ کہا کہ  نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے۔ سرفراز بگٹی ایسی بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پہ توجہ دیں۔

 

مریم اورنگزیب نے سرفراز بگٹی  کو اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔۔

 

مسلم لیگ ن کے اعتراض پر نگران وزیر داخلہ  سرفراز احمد بگٹی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،  وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

نگران وزیرداخلہ نے نواز شریف کی ملکی سیاست میں واپسی کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہا کہ چہ مگوئیوں اور مفروضوں  سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button