خلیج اردو
اسلام آباد: حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے متبادل کارخانوں سے بجلی کی رسد بڑھانے پر صبح تک کام مکمل ہوجائے گا۔۔۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائے گی ہے۔
بجلی کی ترسیل کا نظام پورے ملک میں مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب میں 5سو کے-وی دو لائنوں میں آنے والےخلل کو دور کر دیا ہے۔بجلی کے متبادل کارخانوں سے بجلی کی رسد بڑھائی جا رہی ہے جو صبح تک معمول پر آجائے گی۔
گزشتہ روز کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن رہا۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ملک کےجنوبی حصےمیں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ بریک ڈاؤن حادثہ تھا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی اس کی تحقیقات کرائی جائیگی۔
وفاقی حکومت کی ہدایات پر معاملے کی انکوائری کے لیے چار رکنی اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی تکنیکی اور حفاظتی نظام کے علاوہ اس سے قبل ہونے والے بلیک آوٹس پر کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گی ۔
کمیٹی بجلی کے بلیک اوٹ کے حوالے سے غفللت کے مرتکب پائے گئے افسران اور اہل کاروں کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی ۔۔کمیٹی اپنی رپورٹ چار دن کے اندر مکمل کرے گی۔