پاکستانی خبریں

صدر عارف علوی کی کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات

خلیج اردو
05 اکتوبر 2020
اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کویت کے امیر شیخ نواف لاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کرکے مرحوم شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے۔

صدر عارف علوی نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے کویتی قیادت اور قوم کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح پاکستان کے ایک مخلص اور قابل اعتماد دوست تھے۔ مرحوم نے دونوں ممالک اور عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لئے شیخ صباح کی کاوشوں کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

صدر عارف علوی کویت کے سرکاری دورے پر کویت میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button