خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں نئے آرمی چیف اورچئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کی جانب سے چھ ناموں پرمشتمل سمری وزیراعظم ہاوس کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سمری میں سنیارٹی اور اہلیت کی بنیاد پر تمام افسران کی تفصیلی پروفائل شامل کی گئی ہے
ڈوزیئر میں پہلا نام لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ،لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود راجہ ،نام لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔
آئین کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سمری میں موجود ناموں میں سے نئے آرمی چیف اور چئیرمین جوئنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا انتخاب کریں گے۔