خلیج اردو
اسلام آباد: پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کیلئے بالاخر سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی۔6 ناموں پر مشتمل سمری میں سنیئر موسٹ جنرلز کے نام موجود ہیں۔افواج پاکستان نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اہم تعیناتیوں کیلئے سمری وزارت دفاع کو ارسال کردی گئی ہے۔
GHQ has forwarded the summary for Selection of CJCSC and COAS, containing names of 6 senior most Lt Gens to MoD.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2022
نئے آرمی چیف اورچئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے پاک فوج نے تعیناتیوں کیلئے سمری وزارت دفاع کو ارسال کردی۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق سمر میں سنیارٹی لسٹ پر موجود 6 افسران کے نام شامل ہیں۔
سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئ. انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ھو جائیں گے..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
ذرائع کے مطابق اہم عہدوں پر تعیناتیوں سے متعلق سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم ہاوس کو موصول ہوگئی ہے۔ سمری میں سنیارٹی اور اہلیت کی بنیاد پر تمام افسران کی تفصیلی پروفائل شامل کی گئی ہے
سمری سے منسلک ڈوزیئر میں پہلا نام لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ،لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود راجہ ،نام لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔۔ وزیراعظم شہباز شریف سمری میں موجود ناموں میں سے نئے آرمی چیف اور چئیرمین جوئنٹ چیفس آف استاف کمیٹی کا انتخاب کریں گے۔