پاکستانی خبریں

بجٹ میں24 قومی اداروں کی نجکاری اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، وزیر خزانہ

خلیج اردو
لاہور: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے اور مڈل مین کو اس کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقے پر ہے کیونکہ ان کی تنخواہیں اکاؤنٹ میں آتے ہی ٹیکس کاٹ لی جاتی ہیں، اس لیے انہیں ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسی ریٹ میں کمی کی گئی ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری اور رشوت کے مسئلے کو صرف ایک زاویے سے نہیں دیکھنا چاہیے، اگر کوئی افسر رشوت لے رہا ہے تو کوئی دے بھی رہا ہے۔ بزنس کمیونٹی اگر رشوت دینا بند کر دے تو نظام بہتر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اہل افسران تعینات کیے جائیں گے اور سادہ ٹیکس فارم متعارف کرائے جائیں گے تاکہ تنخواہ دار طبقہ موبائل فون سے آسانی سے ٹیکس بھر سکے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پی آئی اے اب خسارے سے نکل کر منافع کی طرف آچکی ہے اور قومی اداروں کی نجکاری کا عمل جلد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button