
خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرتی، ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے حوالے سے پارٹی کا مؤقف واضح ہے اور ہم کسی بھی ایسی قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے آئین کی روح متاثر ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اصولی طور پر اس ترمیم کی مخالفت کرے گی۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ نواز شریف کی قومی اسمبلی آمد پر کیا وہ اب پاکستانی سیاست میں غیر متعلقہ ہو چکے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے اس سوال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور مسکراتے ہوئے خاموشی اختیار کی۔






