پاکستانی خبریں

 قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کیا اور آج تحریک انصاف نے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ سے الیکشن ترمیمی بل 2024 منظور ہوتے ہی عدالت میں چیلنج۔ تحریک انصاف نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ ایکٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے اور مخصوص نشتیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔ سینئرقانون دان سلمان اکرم راجہ کی وساطت سےآرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

الیکشن ترمیمی بل کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشتیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے۔خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشتیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا یے

 

بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف مخصوص نشتوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن جمع کرا چکی ہے۔12 جولائی کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button