خلیج اردو
سرگودھا: سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کی خواتین ایکٹیوسٹ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی موسی خیل میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کر لی۔
ضمانت کے باوجود پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو رہائی نہ مل سکی۔ جہاں صنم جاوید کو جیل سے نکلتے ہی گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کرلیا وہاں روبکار جیل نہ پہنچنے پر عالیہ حمزہ کو رہائی نہ ملی۔
اس سے قبل صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔