پاکستانی خبریں

میرا بیٹا سرکاری اسکول میں پڑھتا ہے، صوبہ پنجاب کے وزیرتعلیم سکندر حیات کا دعویٰ

وزیر تعلیم پنجاب سکند حیات کا سرکاری اسکولوں پر فخر

خلیج اردو
پنجاب کے وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے بیٹے کے سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ الحمدللہ، میرا بیٹا ایک معیاری سرکاری اسکول میں پڑھتا ہے، اور ہمارے نائب قاصد کے بیٹے بھی اسی اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے اسکول کے اساتذہ کے بچے بھی ان کے بیٹے کے ہم جماعت ہیں اور وہ اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

وزیر تعلیم نے سینئر صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کے ایک ٹویٹ کے جواب میں سوال کیا کہ کیا آپ کے بچے کبھی سرکاری اسکول گئے؟ اس موقع پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب آپ چکوال میں شانہ فارم ہاؤس اور شکارگاہ بنانے میں مصروف تھے، میں اپنے اسکولوں کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے پنجاب کے وزیر تعلیم سکند حیات کے سرکاری اسکول میں اپنے بیٹے کو داخل کروانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں سکندر حیات کو ایچیسن کالج کے GWYN ہاؤس کے دنوں سے جانتا ہوں اور کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنا بیٹا سرکاری اسکول میں بھیجیں گے، لیکن میں اس پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ علی موسیٰ گیلانی نے مزید کہا کہ ایک وزیر اور ایچیسنیائی ہونے کے ناطے وہ آسان راستہ اپنا سکتے تھے، لیکن انہوں نے مراعات پر مثال کو ترجیح دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button