خلیج اردو: رحیم یارخان دڑی سانگی کے قریب باپ اپنی بیٹی سمیت نہر میں کود گیا- عینی شاہدین کے مطابق روتا ہوا بندہ کلمہ پڑھتا حکومت کو بددعائیں دے رہا تھا کہ اسی اثناء میں نہر میں چھلانگ لگا دی-
حادثے کے فورا بعد ریسکیو1122 موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا- ریسکیو ٹیموں نے باپ کو تشویشناک حالت میں نکال لیا جبکہ تین گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال بیٹی کا کچھ پتا نا چل سکا، تاہم آپریشن تیزی سے جاری ہے-