خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کمی کردی گئی ہے، جس کےبعد پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کم ہونے سے نئی قیمت 303روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگی
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے فیصلے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں نگران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو فعال کریں۔تمام وزرائے اعلیٰ سے گزارش کرتا ہوں کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مطابق بنائیں۔
Consequent to substantial reduction in fuel prices, I have directed the concerned authorities at Federal and Provincial level to activate a strict price control mechanism. I urge all honorable Chief Ministers to ensure that prices of essential commodities and services are reduced…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 16, 2023
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تمام کوششیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانی عوام کو منتقل کرنے کی طرف مرکوز کی جائیں۔