خلیج اردو
خیراگلی: پنجاب اور خیبرپختونخوا سے متصل خیرا گلی کے مقام پر سیاحتی دورے پر آئی کوسٹر وین کو حادثہ ایک شخص جاں بحق،22زخمی ہو گئے۔ کوسٹر وین گجرانوالہ سے سیاحتی ٹور پر نتھیاگلی آئی تھی۔
حادثہ خیرا گلی کے قریب پیش آیا، مسافر کوسٹر میں خواتین سمیت 29 افراد سوار تھے۔
ریسکیو1122 نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شخص کی ہلاکت کوسٹر کے نیچے آنے سے ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حادثہ سڑک پر پڑھی برف اور نمک کا چھڑکاو نہ کرنے سے ہوا۔