پاکستانی خبریں

پاکستانی عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری، سعودی عرب نے 10 ہزار کے اضافی کوٹے کی منظوری دے دی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستانی عازمینِ حج کے لیے خوشخبری، سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں 10 ہزار کا اضافہ کر دیا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ کیا اور اُن سے خصوصی درخواست کی کہ ان شہریوں کو بھی حج کی اجازت دی جائے جو مقررہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے۔

پاکستان کی اس خصوصی درخواست کو سعودی حکام نے قبول کر لیا اور باضابطہ طور پر 10 ہزار عازمین کے اضافی کوٹے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں مزید 10 ہزار پاکستانی شہری 2025ء کے حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button