پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خطرناک ترین دہشتگرد گرفتار

خلیج اردو
راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے مردان ریجن میں ایک آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی، جس میں ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت پشاور دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچ گیا۔
مردان ریجن سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے کردئیے۔

گرفتار دہشت گرد کی نشان دہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولہ بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے
والا بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،
جس کو کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button