
خلیج اردو
خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشتگرد کو ہلاک کردیا جبکہ ایک خارجی زخمی ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
دوسری کارروائی لکی مروت کے علاقے وانڈہ فتح خان میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد علاقے سے دو خوارج کی لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق دونوں کارروائیوں کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کی مؤثر نشاندہی کی گئی اور انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے آخری خارجی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں بنوں اور لکی مروت کے یہ آپریشن اہم پیش رفت ہیں۔







