پاکستانی خبریں

مستونگ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، لیویز کے دو اہلکار شہید،صدر اور وزیراعظم کی مذمت

خلیج اردو
23 اپریل 2025
مستونگ:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔ شہداء میں نیک محمد اور مقصود احمد شامل ہیں، جو پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور تھے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے پولیو ورکرز اور ان کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے عزم کو سراہا۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button