
خلیج اردو
راولپنڈی: گزشتہ روز وادی تیرہ میں وطن کی حفاظت پرمامور پاک فوج کے چار شہدا کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین۔۔۔نماز جنازہ میں قومی قیادت کی شرکت۔۔۔وزراعظم،وزیردفاع،آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت اعلی سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔
ضلع خیبرکے وادی تیراہ میں شہد ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ آج چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا
افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم، وزیر دفاع، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران، جوانوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان، لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ بھی آبائی علاقوں میں ادا کی گئی،پاکستان کے چاروں بہادر بیٹے گزشتہ روز وادی تیرہ، خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے شہید ہوئے،پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کے ہر قیمت پر خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔