
خلیج اردو
ملک کے مختلف شہروں میں سموگ نے پنجے گاڑ لیے، فضا آلودگی سے بھری اور سانس لینا محال ہوگیا۔ کراچی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بن گیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا جس کا اے کیو آئی 250 کو چھو گیا۔ دوسری جانب لاہور میں سموگ کی صورتحال میں معمولی بہتری آئی ہے اور شہر 182 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے پانچویں آلودہ ترین شہر کے درجے پر آگیا ہے۔
پنجاب حکومت اور محکمہ ماحولیات نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں، درجنوں صنعتی یونٹس کو منہدم اور متعدد فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔






