
خلیج اردو 29 نومبر 2021
دبئی:پاکستان کے اسٹار پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے جمعے کی رات دبئی میں ڈی فار جیز فائٹ نائٹ میں شاندار کامیابی اور ڈبلیو بی اے اور ڈبلیو بی سی کیلئے کوالیفائی کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔محمد وسیم نے جمعے کی رات اسٹار برطانوی باکسر انتھونی جوشوا اور شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کولمبیا کے رابرٹ باریرا کو ہرایا۔
کامیابی کے بعد اپنی ٹوئٹ میں محمد وسیم نے لکھا کہ گزشتہ رات ایک یادگار رات تھی۔الحمداللہ میں مسلسل دوسری مرتبہ ڈبلیو بی سی سلورچیمپئین بن گیا ہوں اور اس کے ساتھ ہی ڈبلیو بی اے اور ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔دوستوں، رشہ داروں اور فینز کی دعاوں پر انکا شکریہ۔ پاکستان زندہ باد۔
Last night was a memorable one!
Alhamdulillah! I've become the WBC silver Champion for the 2nd time and happy to qualify for the WBA & WBC world title.
Thank you for all the prayers, love and support. Pakistan Zindabad 🇵🇰
🦅🥊 #FalconWaseem #MTKGlobal #Probellum pic.twitter.com/sdt5LoIygF— Muhammad Waseem (@iamfalconwaseem) November 27, 2021
باڈو جیک، راکی فیلڈنگ،اوہارہ ڈیویس اور بادر سمرین نے بھی جمعے کی رات اپنے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔دو سال بعد رنگ میں واپسی کرنے والے راکی فیلڈنگ نے ایمانیول دانسو کو تیسرے راونڈ میں ہرایا۔
اوہارہ ڈیویس سخت مقابلے کے بعد نکولس موانگی کے خلاف کامیاب ہوئے۔باڈو چیک نے سیموئل کراسڈ کو زیر کیا جبکہ بادر سمرین نے بھارتی باکسر کو ناک آوٹ کیا۔
SOURCE: KHALEEJTIMES