پاکستانی خبریں

معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو چکا ہے اور ترقی و خوشحالی کے راستے پر رواں دواں ہے، غیر ملکی سرمایہ کار بلا خوف و خطر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ وہ ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے معاشی بہتری اور روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر ڈیڑھ فیصد پر آ گئی ہے، جبکہ پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں قدرتی وسائل کی فراوانی ہے، کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔ وزیراعظم نے زرعی خود کفالت کے لیے شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت دی اور ورکنگ کمیٹیاں فوری تشکیل دینے کے ساتھ دو ہفتوں میں قابلِ عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button