
خلیج اردو
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے جلوس کرنے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے، سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے سے گریز کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کا کام ہی جھوٹ پھیلانا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں جا کر فلاحی کام کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔