
خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لاہور، پشاور، دیر بالا، چکدرہ، صوابی، سوات، چارسدہ، گلگت سمیت متعدد علاقوں میں عمارتیں لرز اٹھیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں و دکانوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے باعث لوئر دیر میں واقع ایک پرائمری سکول کی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، تاہم تمام طلبا محفوظ رہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں واقع تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 94 کلومیٹر تھی۔