
خلیج اردو
اسلام آباد (اکتوبر 7) سپریم کورٹ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف سماعت کو براہِ راست نشر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ آئینی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب کیس کی سماعت براہِ راست نشر ہوئی تو ہم ایکسپوز ہوئے اور ہمارے ہاں ہر چیز کا مس یوز ہوتا ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔
چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت 27 جنوری 2025 کو ہوئی تھی۔ موجودہ سماعت کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔







