
خلیج اردو
اسلام آبادـسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کی ابتر حالت پر از خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیکرٹریز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے تحریری وضاحت پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ سیکرٹریز وضاحت کریں کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔ مزید یہ کہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم عدولی پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔






