پاکستانی خبریں

تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالہٰی کی اسیری کے دن ختم نہ ہوسکے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد پھر گرفتار کرلیا گیا۔

خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو رہائی کے فوری سعد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کرلیاپرویزالہٰی کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں 18مارچ کو مقدمہ درج کیا گیا تھا،کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پرویزالہٰی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پکڑا گیا،،، جس کے بعد انہیں پولیس لائنز ہیڈکوارٹر سے رہائی کے چند منٹ بعد ہی دوبارہ پابند سلاسل کردیاگیا۔

وفاقی پولیس کے ترجمان کے مطابق پرویزالہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج مقدمے میں گرفتارکیاگیا،،، یہ مقدمہ 18مارچ کو درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 11 مختلف دفعات شامل کی گئیں ہیں،،،، چودھری پرویزالہٰی کو اس مقدمہ میں نامعلوم افراد میں شامل کرکے گرفتار کیا گیا۔۔گرفتاری کے دوران پولیس وکیل کی گاڑی بھی ہمراہ لے گئی۔

دوسری طرف پولیس پرویز الہٰی کو گرفتاری کے ساتھ وکیل سردار عبدالرازق کی گاڑی بھی لے گئی۔۔ وکیل سردار عبدرالزاق کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری گاڑی میں پرویز الہٰی کی گرفتاری ڈالی۔جب ہم پولیس لائن کے گیٹ پر پہنچے تو پرویز الہٰی میری گاڑی میں تھے۔پولیس حکام اب میری گاڑی بھی واپس نہیں کر رہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button