پاکستانی خبریں

دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں، پورے ملک کا مسئلہ ہے؛ افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا بیان

خلیج اردو
پشاور:
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے افغانستان سے بات چیت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کر رہا ہے اور یہ قومی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔

بیرسٹر سیف نے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہو کر اندرونی اور بیرونی سطح پر دہشت گردی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button