
خلیج اردو
کوئٹہ:بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اب تک 190 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 30 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے ذریعے سے میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں میں خودکش بمبار بھی شامل ہیں، جنہوں نے معصوم یرغمالیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز احتیاط سے کارروائی کر رہی ہیں کیونکہ یرغمالیوں میں خودکش بمباروں کی موجودگی سے صورتحال حساس بنی ہوئی ہے۔
اس حملے کے بعد بلوچستان کے لیے چلنے والی تمام ٹرینیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔






