خلیج اردو: جھنگ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر دوست کی بیوہ کو زندہ جلادیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو زندہ جلانے کا افسوسناک واقعہ جھنگ کی غوثیہ کالونی میں پیش آیا جہاں عمران سعید نامی شخص نے شادی سے انکار پر دوست کی بیوہ کو جلادیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اس دوران نصرت بی بی کی بیٹی نے والدہ کو بچانے کی کوشش کی جس سے وہ جھلس کر زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر تین سال قبل انتقال کرچکا ہے جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔