خلیج اردو: اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا قونصلر سیکشن 13 فروری (پیر) سے اگلے نوٹس تک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
یہ اعلان سفارت خانے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک نوٹس کے ذریعے کیا گیا، جس میں بندش کیلئے "تکنیکی مسائل” کا حوالہ دیا گیا۔
قونصلر سیکشن پاسپورٹ، سفری دستاویزات اور تصدیق سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔ ایمبیسی نے ایمرجنسی کی صورت میں متبادل چینل فراہم کر دیے ہیں۔
عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کے معاملات میں مدد کے لیے 051-8496167 پر کال کریں۔ دیگر استفسارات کے ساتھ درخواست دہندگان [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔
چینی سفارت خانے نے تکنیکی مسائل کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی قونصلر سروس کو دوبارہ کھولنے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن فراہم کی۔