
خلیج اردو: ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صد کے قریب آ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 76 افراد انتقال کرگئے اور کورونا کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 21 ہزار 265 ہوگئی ہے۔







