خلیج اردو: روس سےحکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔
وزارت فوڈ سکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ روس سے گندم کے 2 بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، حکومتی سطح پر روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ روس سے منگوائی جانے والی ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی، 30 مارچ تک روس سے درآمد کی جانے والی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے۔
حکام کے مطابق ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ پر آچکی ہے۔