خلیج اردو: پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں 92 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی مزید کمی واقع ہوگئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب 67 کروڑ 84 ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ذرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے. اس بارے میں اسٹیٹ بیبنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر9 ارب 45کروڑ 32لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 3 ارب 67کروڑ 84ڈالراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہیں جبکہ5 ارب77 کروڑ 48لاکھ ڈالر ملک کے دیگر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔